بیوی کی نازیباتصاویر اس کے بھائی کو بھیجنے پر ملزم کو 9 سال قید 

بیوی کی نازیباتصاویر اس کے بھائی کو بھیجنے پر ملزم کو 9 سال قید 
کیپشن: بیوی کی نازیباتصاویر اس کے بھائی کو بھیجنے پر ملزم کو 9 سال قید 

ویب ڈیسک: کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت   بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بلیک میل کرنے کے کیس میں شوہر فیضان کو نو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم پر نوے ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغدار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنےاور بلیک میل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نمٹادیا۔ 

عدالت نے ملزم فیضان کو مجموعی طور پر نو سال قید کی سزا سنائی اور نوے ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ استغاثہ نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اُسکے بھائی کو بذریعہ واٹس ایپ بھیجیں اور بلیک میل کیا۔ بھائی نے ملزم کی شکایت ایف آئی اے کو درج کروائی۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اُسکا موبائل قبضے میں لیا۔ ملزم کے موبائل میں بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر موجود تھیں۔ بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُسکی شادی ملزم سے 2019 میں ہوئی تھی۔ بیان کے مطابق ملزم تشدد کرتا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔

ملزم کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ ملزم کے موبائل کو غلط استعمال کیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اپنی دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا۔ ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغدار کیا ہے۔

ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

Watch Live Public News