استعفے کااعلان،عرفان صدیقی کاسرداراخترمینگل کوبڑامشورہ

استعفے کااعلان،عرفان صدیقی کاسرداراخترمینگل کوبڑامشورہ
کیپشن: استعفے کااعلان،عرفان صدیقی کاسرداراخترمینگل کوبڑامشورہ

ویب ڈیسک: سردار اختر مینگل کی استعفے کے اعلان کے بعد عرفان صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ استعفی نہ دیں آپ کی وزیراعظم سے ملاقات کرواتے ہیں۔

قبل ازیں سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے خود کہا بلوچستان ہمارے ہاتھوں سے نکل چکا ہے، میں نے اپنی پارٹی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا، بلوچستان کے معاملے پرلوگوں کی دلچسپی نہیں ہے۔

Watch Live Public News