پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں 

پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں 
کیپشن: پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں 

ویب ڈیسک: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے. 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی, ان شہداء میں لانس نائیک محمد اسماعیل شہید (ضلع بارکھان) ,سپاہی وسیم اکرم  شہید (ضلع مستونگ) اور سپاہی محمد اکبر شہید (ضلع موسی خیل) شامل ہیں۔

Watch Live Public News