حکومت کا سول بیوروکریٹس کی تربیت عالمی معیار کے مطابق  کرنے کیلئے بڑا فیصلہ 

حکومت کا سول بیوروکریٹس کی تربیت عالمی معیار کے مطابق  کرنے کیلئے بڑا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت  نے سول بیوروکریٹس کی تربیت  عالمی معیار کے مطابق کرنے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  نے  اپنے تربیتی اداروں میں عالمی تنظیم برائے اسٹینڈرائزیشن کے معیارات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے اچھی شہرت کی حامل فرمز سے بولیاں طلب کر لیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول بیوروکریٹس کے تربیتی اداروں میں آئی ایس او21001 کے معیارات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کے مطابق  فیصلے کا مقصد پبلک سیکٹر گورننس کی بہتری، احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔بڈنگ ڈاکیومنٹس پیپرا قواعد کے مطابق 22 ستمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سول بیوروکریٹس کی  پیشہ ورانہ استطاعت بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔ 

Watch Live Public News