اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سازش کو ناکام بنانے پر ہم اللہ کے حضور شکر گزار ہیں، اپوزیشن رہنماء باڈی لینگویج سے شکست خوردہ نظر آرہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں مشاورت سے سابق چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کا نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سازش کو ناکام بنانے پر ہم اللہ کے حضور شکر گزار ہیں، اپوزیشن رہنماء باڈی لینگویج سے شکست خوردہ نظر آرہے ہیں، یہ لوگ اب ہمارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت گرانے والے حکومت بحال کروانا چاہتے ہیں، یہ عوام کی عدالت میں جانے سے ڈر رہے ہیں ،یہ ناجائز دولت کے ذریعے اقتدار میں آکر اپنے کیسز اور نیب ختم کرنا چاہتے ہیں،ہمیں حکومت سے ذیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے،آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں،عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ بہترین کام کیا۔