نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی ، ون ڈے سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی ، ون ڈے سکواڈ کا اعلان
لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے، احسان اللہ کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان ، حارث رؤف ، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز اور محمد رضوان بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین آفریدی، شان مسعود اور زمان خان بھی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں. ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف ، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں ۔ عباس آفریدی، طیب طاہر اور ابرار احمد کوریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔