عدالت کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
کیپشن: Court order to remove Shireen Mazari's name from ECL

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔

شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی۔ ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی۔

نیب پراسیکیوٹررافع مقصود نے کہا کہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو  وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں۔ یہ کام ہم  کر دیتے ہیں۔ عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Watch Live Public News