سی ٹی ڈی اور پاکستان رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار

سی ٹی ڈی اور پاکستان رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار
کیپشن: Joint search operation of CTD and Pakistan Rangers, 5 suspects arrested

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی اور پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ جس میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور پاکستان رینجرز نے چکرا گوٹھ ، ابراہیم حیدری کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن سے ملحقہ علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن میں پاکستان رینجرز، سی ٹی ڈی اور علاقہ پولیس نے حصہ لیا۔ جدید تلاش ایپ کی مدد سے 150 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔ 145 افراد کو چیک کرنے کے بعد کلئیر کیا گیا جبکہ 5 مشتبہ افراد کو مزید معلومات کیلئے تھانہ زمان ٹاؤن کے سپرد کیا گیا۔

تر جمان سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا تھا کہ آپرشن ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور پاکستان رینجرز کے افسران کے زیر نگرانی ہو رہا ہے۔ آپریشن روزانہ کی سطح پر  شہر کراچی کے مشکوک علاقوں میں جاری رہے گا۔