ویب ڈیسک: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے نشیبی علاقے میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی۔
دوران سرچ آپریشن شرابی ٹریک کے ایریا میں سمندرکے کنارے بوٹ کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بوٹ اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سرچ ٹیم نے 164کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔