عمرے کیلئے جانے والوں کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

عمرے کیلئے جانے والوں کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) نے  کرایوں میں بڑی کمی کردی ہے۔

پی آئی اے کے مسافروں کے لیے  خوشخبری، پی آئی اے کی جانب سے   ملک کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کا دوطرفہ عمرہ کرایہ ڈیڑھ لاکھ سے کم کرکے 1 لاکھ تین ہزار کردیا گیا ،  کراچی سے سعودی عرب کا دوطرفہ عمرہ کرایہ سوا لاکھ سے کم کرکے 95 ہزار کردیا گیا ۔

پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب میں ملازمت اور رہائشی ویزہ رکھنے والوں کو 30 فیصد رعایت کا اعلان  کیا گیا ہے۔ 

پی آئی اے نے اپنے بکنگ دفاتر اور ایجنٹس کو نئے کرایہ نامہ سے آگاہ کردیا ہے، عمرہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک ہوگا ۔جبکہ  ملازمت اور رہائشی ویزہ ٹکٹوں پر رعایت کا اطلاق 2 اپریل سے 11 اپریل تک ہوگا۔