ویب ڈیسک: منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر امریکی ادارے ایف بی آئی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کو ہیوسٹن سے گرفتار کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ادارے ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مارے۔
بتایا گیا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی میں 45 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں بڑی تعداد پاکستانی نژاد افراد کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف بی آئی کے 700 اہلکاروں نے حصہ لیا، گرفتار افراد میں 31 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔