(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا ئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے بار بار درخواست دی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی ) مینار پاکستان پر پرامن جلسہ کرنے کی خواہاں ہے،گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی جائے۔