روس کا یوکرین پر حملہ، 5  بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

روس کا یوکرین پر حملہ، 5  بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: روس کا یوکرین کے شہر کریوی ریح پر   حملہ،5  بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی،  علاقائی سربراہ سرہی لِساک نے حملے کی تصدیق کی ہے، یوکرینی صدر نے کا کہنا تھا روس کے اس حملے  میں جان کی بازی ہارنے والوں میں  6 بچے بھی شامل ہیں۔
شہر کی دفاعی انتظامیہ کے مطابق روسی بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے کے مرکز میں گرا ، مقامی اہلکار کے مطابق حملے میں  فلیٹوں کے بلاکس آگ بھڑک اٹھی ، کریوی ریح صدرزیلنسکی  کا آبائی شہر ہے، ایک ہفتہ پہلے بھی  کریوی ریح میں ایک عمارت نشانہ بنی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک 10 منزلہ عمارت کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ویڈیوز میں سڑک پر پڑے زخمی افراد اور تباہ شدہ عمارتوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، ایک کھیل کے میدان میں بھی لاشیں دیکھی گئیں، جسے پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
اولیگزینڈر ولکول، شہر کی دفاعی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ حملہ براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش تھی۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین اور روس کے درمیان جنگی صورتِ حال مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اس حملے کی سخت مذمت کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News