قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد

قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا . قیوم نیازی حال ہی میں ہونے والے الیکشنز میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے. تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے. عبدالقیوم نیازی آج وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔