گذشتہ دو روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر گلوکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اور انکی مذکورہ ویڈیو کو برطانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار گیکو نے بھی شیئر کیا تھا۔A video has been circulating online of the prominent UK rapper, 'Dutchavelli', taking his shahadah and becoming Muslim. pic.twitter.com/ZAv3LIzL7i
— 5Pillars (@5Pillarsuk) August 3, 2022
ڈچ ویلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں اور حضرت عیسیٰؑ کو خدا کے پیغمبر ہونے کے ناطے تسلیم کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار کی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہیں تھیں، جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔