پبلک نیوز: بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی کے بعد نام نہاد کمیٹی کے لوگوں نے ایران سے آنے والے زائرین پر پتھراؤ کیا۔
احتجاج میں شامل شرپسندوں نے ایران سے آنے والے زائرین کے بسوں پر پر نام نہاد کمیٹی کے لوگوں نے پتھراؤ کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے راستے کلیئر کرتے ہوئے زائرین کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچا دیا۔
اس سے پہلے بزرگ اور خواتین سمیت زائرین بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کے سبب سڑک بندش کا شکار ہوئے، پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے زائرین کو قیام و طعام بمع طبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔
زائرین کو بسوں میں روانہ کیا گیا، اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے مزید 11 بسوں کا انتظام کر کے بقیہ مسافروں کو بحفاظت روانہ کر دیا گیا، زائرین اور علما نے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔