جماعت اسلامی کا دھرنا ، گورنر سندھ کی مظاہرین  کو بڑی  آفرز

جماعت اسلامی کا دھرنا ، گورنر سندھ کی مظاہرین  کو بڑی  آفرز

(ویب ڈیسک ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے   جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کودوپہر میں کھانا پیش کرنے کااعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کا کہنا ہے کہ   جماعت اسلامی کےدھرنا مظاہرین کی بریانی سے تواضع کی جائےگی۔

گورنرسندھ کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو ناشتے میں پراٹھے اورچائے پیش کی گئی تھی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ  عوام سے کچھ نہیں لیتا، اپنی تنخواہ جےڈی سی، سیلانی کو دیتا ہوں، عوام کے ٹیکس سے نہیں ذاتی رقم سے دھرنا مظاہرین کی خدمت کر رہا ہوں، دھرنا مظاہرین میرے مہمان اورسندھ کے باسی ہیں، خدمت میرافرض ہے۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ  دھرنے میں شریک نوجوان خود کو گورنر آئی ٹی کورسز میں رجسٹرڈ کرائیں،  پاکستان کو دنیا کی طاقت بنانا ہے تو مظاہرے نہیں ٹیکنالوجی سیکھیں،  دھرنے کے سبب جو کام پرنہیں جاسکتے، وہ اہل خانہ کیلیے مفت راشن بھی لیں۔

Watch Live Public News