(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کا دن بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر کمیٹی تشکیل دیدی ہے، 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود شامل ہیں۔اس کے علاوہ سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات ، وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شریف ، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی 3 روز میں 14 اگست کے پروگرام، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔