بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد

بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد

(ویب ڈیسک )  پاورڈویژن کی جانب سے   بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردی گئیں ہیں۔

پاور ڈویژن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ   بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے،  اس حوالے سےمیڈیا کےمختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔

اعلامیے کے مطابق   پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  مہم کے لیےتمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں، چوری روکنے کی مہم پر آنےوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔

Watch Live Public News