ویب ڈیسک: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق 190 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنزہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 60 جبکہ شیرفین ردرفورڈ 51 بنا کر نمایاں رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، محمد نواز، حارث روف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 72 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسن نواز نے 15 اور محمد حارث نے 2 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 11 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ پاکستان نے تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز1-2 سے جیتی ہے۔