جناح ہسپتال کے وارڈز میں کھلے الیکٹرک بورڈز نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

جناح ہسپتال کے وارڈز میں کھلے الیکٹرک بورڈز نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
کیپشن: جناح ہسپتال کے وارڈز میں کھلے الیکٹرک بورڈز نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: جناح ہسپتال کے وارڈز میں کھلے الیکٹرک بورڈز نے مریضوں کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ الیکٹرک بورڈز کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے متعدد بار آگ لگ چکی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق صرف 2025 میں ہی تین بار شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ چکی ہے۔ شارٹ سرکٹ کے باعث عملے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جناح ہسپتال کے الیکٹریشنز کو نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کا آشیرباد حاصل اس لیے اُن کے خلاف کام ٹھیک طرح سے نہ کرنے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کے متعدد وارڈز کے پنکھے اور سیورز بھی خراب ہیں۔

ادھر، مریضوں نے شکایت کی ہے کہ جناح ہسپتال کے وارڈز کی صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے۔ صفائی کرنے والے ڈاکٹرز کے راونڈ سے پہلے صرف ایک بار صفائی کرتے ہیں۔ صفائی کرنے والے دن میں صرف دو بار آتے ہیں۔ عملہ پورا دن خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے۔

Watch Live Public News