ویب ڈیسک: 14 اگست کو ایک آزاد، خودمختار ریاست کا عظیم خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ پاکستان سرزمین آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی میراث ہے۔ پاکستان کی عظیم کہانی ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی زبانی۔
ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے بتایا کہ میں 4 سال کی تھی جب ہم پاکستان آئے تھے۔ پاکستان لوگوں کیلئے ایک خواب کی تعبیر تھا۔ پاکستان لوگوں کے ایک عمل کے اثر کیلئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگ مجھ سے کہتے ہیں ہمیں پاکستان نے کیا دیا۔ میں ان سے پوچھتی ہوں کہ پاکستان نے کیا نہیں دیا۔ پاکستان نے ہمیں ایک پہچان دی، یہ دنیا میں ایک ایسی مٹی ہے جو میرے پیر پکڑے رکھتی ہے۔ باقی سب جگہ ہم شہری تو ہو جاتے ہیں مگر وہ ہمارا وطن نہیں ہوتا
ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے کہا کہ پاک سرزمین کی آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں اور جدوجہد سے ممکن ہوئی۔ 14 اگست یومِ آزادی ایمان ، اتحاد اور تنظیم کے عزم نو کا دن ہے۔