انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں 70 سال پرانا ریکارڈ برابر

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں 70 سال پرانا ریکارڈ برابر
کیپشن: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں 70 سال پرانا ریکارڈ برابر

ویب ڈیسک: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کا آخری میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پانچویں ٹیسٹ کے آخری دن بھارت کو جیت کیلئے 4 وکٹیں جبکہ میزبان ٹیم کو 35 رنز کرنے ہیں اس سیریز کو جیتنے کیلئے۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 374 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سیریز میں انگلینڈ کو 2 ایک کی برتری حاصل ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق ویسے تو اس ٹیسٹ سیریز میں کئی ریکارڈ ٹوٹے ہیں۔ سیریز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا 70 سال پرانا ریکارڈ بھی برابر ہوا ہے۔ اس یادگار سیریز میں کل 21 سنچریاں بنیں۔ اس سے قبل 1955 میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں 21 سنچریاں بنی تھیں۔

بھارت کی جانب سے کپتان شبمن گل نے 4، کے ایل راہول، رشبھ پنت اور جیسوال نے دو ، دو سنچریاں کیں جبکہ جڈیجا اور واشنگٹن سندر نے ایک ، ایک سنچری سکور کی۔ انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ نے تین، ہیری بروک نے 2 ، جیمی اسمتھ، بین ڈکٹ، بین اسٹوکس اور اولی پوپ نے ایک ، ایک سنچری بنائی۔

Watch Live Public News