تحریک تحفظِ آئین کا شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس کو خط

تحریک تحفظِ آئین کا شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس کو خط
کیپشن: تحریک تحفظِ آئین کا شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس کو خط

ویب ڈیسک: تحریک تحفظِ آئین نے شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

 خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس،  اسد قیصر  اورمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا۔ خط کے متن میں چیف جسٹس کو شوگر سکینڈل پر معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو ریفر کرنے اور اَز خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

خط میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر سکینڈل پر ذمہ داری متعین کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں لوٹ لیے گئے اور تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں۔ حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔ یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت میں ہو کر اپنے ذاتی کاروباروں کو فائدہ دینے کی بدترین مثال ہے۔ 

Watch Live Public News