ویب ڈیسک: مراکز صحت ٹھیکے پر لینے والے ڈاکٹرز کا غیر معیاری ادویات کے استعمال کا انکشاف۔ حکومت نے بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کے نام پر ٹھیکے پر دیا۔
ذرائع کے مطابق دیہی مراکز صحت کو مریم نواز ہاسپٹل کے نام سے ٹھیکے پر دیا گیا۔ ٹھیکہ لینے والے ڈاکٹرز نے پیسے بچانے کیلئے گھٹیا کوالٹی کی ادویات دینا شروع کر دیں۔ سرکاری نگرانی میں مراکز صحت پر معیاری ادویات مل رہی تھیں۔ ٹھیکے پر دیئے مراکز صحت پر ادویات کے استعمال سے قبل لیبارٹری ٹیسٹ بھی نہیں ہورہا۔ سرکاری کنٹرول میں مراکز صحت پر استعمال سے قبل ادویات کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیب سے تجزیہ لازم تھا۔
2017 سے مراکز صحت پر معیاری ادویات کا استعمال یقینی بنایا گیا تھا۔ مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کے بعد ادویات کا معیار بھی گر گیا۔ مراکز صحت کا ٹھیکہ دیتے وقت معیاری ادویات کے استعمال کی پابندی لاگو نہیں کی گئی۔ مراکز صحت پر لوز پیکنگ میں ملنے والی گھٹیا کوالٹی کی ادویات استعمال ہو رہی ہیں۔