نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے عالمی درجہ بندی میں اعلی مقام حاصل کر لیا

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے عالمی درجہ بندی میں اعلی مقام حاصل کر لیا

(ویب ڈیسک ) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) نے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

دنیا کی 1350 یونیورسٹیوں کے درمیان مقابلے میں پاکستان کی 15 نمایاں جامعات کو شامل کیا گیا، جن میں نیوٹیک نے "ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ اینڈ اپلیکیشن" کیٹیگری میں پہلا مقام حاصل کیا۔

یونیورسٹی کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نیوٹیک نہ صرف تعلیمی علم فراہم کر رہی ہے بلکہ اسے مؤثر اور عملی حل میں بھی تبدیل کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں نیوٹیک نے دیگر شعبوں میں بھی قابلِ ذکر پوزیشنز حاصل کیں:

- گلوبل ٹاپ 400 یونیورسٹیز میں 228ویں نمبر پر

- انڈسٹریل ایپلیکیشن کیٹیگری میں 31ویں نمبر پر

- انفراسٹرکچر/ٹیکنالوجیز کیٹیگری میں 43ویں نمبر پر

Watch Live Public News