طوفان فلورس  برطانیہ ، آئرلینڈ سے ٹکرا گیا، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ کردی گئیں

طوفان فلورس  برطانیہ ، آئرلینڈ سے ٹکرا گیا، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ کردی گئیں

(ویب ڈیسک ) طوفان فلورس کے باعث ٹرینیں اور پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ  تیز ہواؤں سے نظام زندگی میں بڑے پیمانے  پر خلل پڑنےکا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان فلورس برطانیہ اور  آئرلینڈ سے ٹکرا گیا ہے۔جس کے باعث  آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

آئرلینڈ، شمالی انگلینڈ، یارکشائر اور اسکاٹ لینڈ میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

طوفانی ہواؤں سے  درخت گرگئے، متعدد سڑکوں پر  ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ 

برطانیہ کے شمالی علاقوں میں متعدد ٹرینیں، پروازیں اور کشتیوں کا سفر منسوخ کردیا گیا۔ یارکشائر کے کئی تفریحی مقامات بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیےگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسکاٹ لینڈ کے بڑے حصوں میں صبح 10:00 بجے سے ایمبر وارننگ نافذ ہو چکی ہے ۔شمالی انگلینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ  کیلئے صبح 6 بجےسے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Watch Live Public News