(ویب ڈیسک ) امریکا میں برفانی طوفان کے باعث 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
امریکا کی متعدد ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے 40 ریاستوں کے 245 ملین سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکا میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری ہوئی ہے۔شدید برفانی طوفان کے باعث 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکا متاثرہ ریاستوں میں 5 لاکھ سے زائد صاریفن بجلی سے محروم ہیں جبکہ ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں ۔
نیویارک میں آج 8 سے 12 انچ برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔