پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست سے نئی قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ بھی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔

تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، اس لیے ان اعداد و شمار میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت پیٹرول 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

اگر نئی ورکنگ کے مطابق قیمتوں میں مزید کمی کی منظوری دی جاتی ہے تو مسلسل دوسرے روز بھی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

Watch Live Public News