پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،04 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،04 دسمبر 2021
وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کہتے ہیں سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعے پر پاکستانی عوام کے غم وغصے سے آگاہ کیا، 100 سے زائد افراد کو حراست میں لینے بارے اطلاع دی، انہیں یقین دلایا کہ ذمہ داروں کے خلاف پوری شدت کے ساتھ مقدمہ چلایا جائے گا سیالکوٹ واقعہ کے13 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیاجاچکا ہے، پولیس کو اطلاع ہی منیجر کی موت کے بعد دی گئی، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نےواقعہ کی تحقیقات کےلیےسیل بنادیاہے،سری لنکن شہری کا خاندان پاکستان میں موجود نہیں تھا،واقعہ کومثال بنائیں گے،سب کوانصاف ہوتاہوانظرآئےگا سیالکوٹ واقعہ میں 11 بجکر 5 منٹ پرمنیجرکی موت ہوئی، پولیس کواطلاع ہی11 بجکر 25 منٹ پردی گئی،آئی جی پنجاب نے کہاپونے 12 بجےپولیس موقع پرپہنچ گئی تھی، نفری نےموقع پرپہنچ کرحالات کوکنٹرول کیا، ملزمان کی گرفتاری کےلیے200 سےزائد چھاپے مارے گئے، تفتیش مکمل کرکےرپورٹ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کریں گے سری لنکن شہری کی اہلیہ کا وزیراعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ، نیروشی کا کہنا ہےکہ اس کے شوہر ایک معصوم انسان تھے، بے دردی سے قتل کردیا گیا، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچاکربچوں کو انصاف فراہم کیا جائے، سری لنکن شہری 2012 سے سیالکوٹ کی فیکٹری میں ملازمت کررہا تھا سری لنکن وزیراعظم کاسیالکوٹ واقعےپرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار،کہا سری لنکن شہری پر تشدد اور حملہ دیکھ کرصدمہ ہوا، امید ہے وزیراعظم عمران خان تمام ملوث افرادکوانصاف کےکٹہرے میں لائیں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔