بلوچستان کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حافظ محمد طاہر کا افسران کے ہمراہ پلرا ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ

بلوچستان کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حافظ محمد طاہر کا افسران کے ہمراہ پلرا ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ
بلوچستان کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حافظ محمد طاہر نے افسران کے ہمراہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بلوچستان کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حافظ محمد طاہر نے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ یونس مینگل اور سینئر سیکرٹری ریونیو نصر اللہ کے ہمراہ پنجاب لینڈ ریکارڈز ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل سائرہ عمر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زاہد سہیل،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ڈائریکٹر ایچ آر مس عائشہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعیداور ایڈیشنل ڈائریکٹرز آپریشنز نے شرکت کی۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل سائرہ عمر نے وفد کو لینڈ ریکارڈ سسٹم پر ا ب تک ہونے والی تمام پیش رفت پر بریفینگ دی۔ وفد کو پلرا کے اراضی ریکارڈ سنٹرز، قانونگوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز، موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے گھر کی دہلیز پر اراضی کی خدمات اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی اراضی ریکارڈ خدمات، آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، موبائل ایپ اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سنٹر سے دوسرے تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ خدمات سے آگا ہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں و فد کو پلرا کی جانب سے شہری ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، صارفین کو از خود وثیقہ لکھنے،ڈیجیٹل گرداوری، پلرا مانیٹرنگ ایپ اور ISOسرٹیفیکیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفینگ دی گئی۔ وفد نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔