ویب ڈیسک: سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے " سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام" میں ایک سال کی توسیع کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق امدادی پروگرام اور اس میں رجسٹریشن کا عمل 2026 کے آخر تک جاری رکھا جائے گا۔
یہ پروگرام دسمبر 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور فروری 2017 میں سعودی شہریوں کے لیے رجسٹریشن کا دروازہ کھولا گیا تھا۔ اس کا مقصد معاشی اصلاحات کے اثرات سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد سلیمان الراجحی نے توسیع کی منظوری پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید سہولت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔