پاکستان میں 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، سپارکو

پاکستان میں 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، سپارکو
کیپشن: پاکستان میں 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، سپارکو

ویب ڈیسک: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون، جو دسمبر کا کولڈ مون کہلاتا ہے، آج یعنی 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے مطابق، یہ سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ دسمبر کا کولڈ مون، سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے۔

4 دسمبر کی شام 4:58 پر چاند 99.2 فیصد روشن ہو کر طلوع ہوگا، اور 4-5 دسمبر کی رات چاند اور زمین کا فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا۔ اس دوران چاند تقریباً 7.9 فیصد زیادہ بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپارکو کے مطابق، دنیا بھر میں سپر مون عموماً سال میں تین سے چار بار ہوتا ہے۔

Watch Live Public News