(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو3 ارب ڈالرزکے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کی ہے، سعودی عرب کے3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔