ویب ڈیسک:مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، خانہ کعبہ اس کی دلکش تصویر کو خلا سے بنایا گیا ہے، اس تصویر میں مقدس مقام انتہائی روشن نقطے کی طرح نظر آرہا ہے، یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر لی گئی۔
ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے اس تصویر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ مکرمہ کا یہ خلائی منظر ان کے لیے بھی انتہائی منفرد تھا۔
ان کے مطابق درمیان میں نمایاں دکھائی دینے والی روشن جگہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی واضح نظر آتی ہے۔
ڈان پیٹِٹ اپنے چوتھے آئی ایس ایس مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں, انہوں نے یہ دلکش منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کے ذریعے قید کیا۔