پی ایس ایل روڈ شو نیو یارک میں ہو گا، اہم کھلاڑیوں کی شرکت

 پی ایس ایل روڈ شو نیو یارک میں ہو گا، اہم کھلاڑیوں کی شرکت

ویب ڈیسک:لندن کے بعد  پی ایس ایل روڈ شو نیو یارک میں ہو گا، نیو یارک روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔

لندن پی ایس ایل روڈ شو 7 دسمبر کو ہو گا ،  روڈ شوز میں پی ایس ایل اور پی سی بی کے  اعلی عہدیداران بھی شریک ہوں گے ، لندن روڈ شو میں بابراعظم، صاحبزادہ فرحان اور حارث روف شرکت کر رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News