ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو شدید نفسیاتی دباؤ کے باعث نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق میرا جس نئی فلم میں کام کر رہی ہیں اس میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا شمار تھرلر طرز کی کہانیوں میں کیا جا رہا ہے جبکہ میرا کا کردار نفسیاتی اعتبار سے نہایت مشکل اور چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے۔ فلم کی دیگر تفصیلات اور معاون کاسٹ کے حوالے سے تاحال حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
میرا کو آخری مرتبہ فلم باجی میں دیکھا گیا تھا، جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ اس کے بعد ان کی نئی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کو لے کر مداحوں میں خاصا تجسس پایا جا رہا ہے۔
اداکارہ کی صحت سے متعلق مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔