لیبیا:معمرقذافی کے بیٹےسیف الاسلام قذافی کو گھر میں قتل کردیا گیا

لیبیا:معمرقذافی کے بیٹےسیف الاسلام قذافی کو گھر میں قتل کردیا گیا
کیپشن: لیبیا:معمرقذافی کے بیٹےسیف الاسلام قذافی کو گھر میں قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو لیبیا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ لیبیائی حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق 53 سالہ سیف الاسلام کو مسلح افراد نے ان کی رہائش گاہ میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام کے وکیل خالد الزیدی اور ان کے سیاسی مشیر عبداللہ عثمان نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر الگ الگ بیانات میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

لیبیائی میڈیا ادارے فواصل میڈیا کا کہنا ہے کہ عبداللہ عثمان کے مطابق چار مسلح نقاب پوش افراد نے دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 136 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع شہر زنتان میں سیف الاسلام قذافی کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

سیف الاسلام قذافی کی سیاسی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے کارروائی سے قبل گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیے تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔ بیان کے مطابق سیف الاسلام قذافی نے حملہ آوروں سے مزاحمت بھی کی۔

Watch Live Public News