ویب ڈیسک: حکومتِ پنجاب نے صوبے میں دو روزہ عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ، 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر پہلے ہی سرکاری تعطیل ہو گی جبکہ 8 فروری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہے۔ اس طرح عوام کو مسلسل چار دن کی تعطیلات میسر آ جائیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی تعطیلات کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہو گا۔ حکومتِ پنجاب نے یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔