ایف آئی اے میں افسران کی معطلی کے اختیارات تبدیل کر دئے گئے

ایف آئی اے میں افسران کی معطلی کے اختیارات تبدیل کر دئے گئے

(ویب ڈیسک ) ڈی جی ایف آئی اے نے معطلی سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔اس حوالے سےسرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے معطلی کے اختیارات نچلی سطح پر تفویض کر دیے۔  آئی اے بی ڈویژن کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو سرکلر ارسال کر دیا گیا۔

 محکمانہ کارروائی شروع کرنے والی اتھارٹی ہی اب معطل کرنے کی مجاز ہوگی،سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت معطلی کے نئے ضوابط نافذ کر د یے گئے۔

ابتدائی معطلی 120 دن کے لیے ہوگی، توسیع نہ ہونے پر معطلی خود بخود ختم ہو جائے گی،فوجداری مقدمات میں جیل جانے والے اہلکار گرفتاری کی تاریخ سے معطل تصور ہوں گے۔

Watch Live Public News