9 ویں  انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کمپیٹیشن 2026 کی افتتاحی تقریب

9 ویں  انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کمپیٹیشن 2026 کی افتتاحی تقریب

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق 19 دوست ممالک کی 24 بین الاقوامی ٹیمیں، جبکہ فوجی مبصرین بھی شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کمپیٹیشن 2026 کی افتتاحی تقریب نیشنل کاونٹر ٹیررازم پبی میں منعقد ہوئی۔19 دوست ممالک کی 24 بین الاقوامی ٹیمیں، جبکہ فوجی مبصرین بھی شریک ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن اور  سعودی عرب کی ٹیموں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان  کے دستے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج اور پاک بحریہ کی 16 ملکی ٹیمیں مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی صلاحیت اور فوری فیصلہ سازی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

Watch Live Public News