ویب ڈیسک: بسنت فیسٹیول پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز لاہور بلا لئے گئے ۔ سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ ، اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرار بلائے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید ، یکی گیٹ اور سید مٹھا ہسپتال میں خصوصی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ سروسز ہسپتال سے سرجری اور ای این ٹی کے ڈاکٹر میاں منشی ہسپتال میں تعینات ہونگے ۔ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈیوٹی دیں گے ۔ جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہونگے ۔
اسی طرح الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔