ویب ڈیسک: پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے مطابق پیرس سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور کم خرچ بنانا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق رعایتی بکنگ 10 فروری 2026 تک کرائی جا سکتی ہے، جبکہ یہ سہولت یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم مئی سے 15 مئی کے درمیان سفر پر دستیاب ہوگی۔
مسافر ٹکٹوں کی بکنگ پی آئی اے کے سرکاری دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کو معیاری سفری سہولیات اور روایتی مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔