لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 3 بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ،گھروں اور دفاتر میں موجود لوگ کلمہ طیبہ اور آیات کریمہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔