پاکستان میں یکم رمضان اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

پاکستان میں یکم رمضان اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
کیپشن: پاکستان میں یکم رمضان اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: ماہر فلکیات نے پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آ سکتا ہے، اور یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔

یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News