ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان
کیپشن: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی اپنی ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی تصدیق کر دی.

تفصیلات کے مطابق  بنگلہ دیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے بھارت ٹیم نہ بھیجنے  کا اعلان کیا۔مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آج اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ اور فرقہ وارانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے گروپ میچز بھارت میں شیڈول ہیں،بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے آئی پی ایل سے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو نکالے جانے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان معاملات کشیدہ ہوئے،آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔

Watch Live Public News