(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ممتاز ماہر امراض چشم ڈاکٹر پرامیلا لال کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر پرامیلا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر پرامیلا نے ستر سالہ کیریئر کے دوران لاکھوں مریضوں کو آنکھوں کا سستا علاج فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا،ان کے خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہء امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔