سیکیورٹی فورسز نے بڑی دہشت گرد کارروائی ناکام بنا دی

سیکیورٹی فورسز نے بڑی دہشت گرد کارروائی ناکام بنا دی

(ویب ڈیسک) کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی دہشت گرد کارروائی ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں بارودی مواد سے بھری گاڑی ناکارہ بنا دی گئی۔منی ٹرک سے تقریباً 2000 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاگیا۔قریبی کمپاؤنڈ سے اضافی دیسی ساختہ بارودی مواد بھی ملا۔

بارودی مواد مبینہ طور پر کراچی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا  ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News