افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک

 افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ یکم/دو اور  پھر 2 /3 جولائی  کی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کا پتہ چلایا۔

پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی پراکسی " فتنہ الخوارج" کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔ خوارج کی دراندازی کی کوشش کو بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد  ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور تیاری کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔

 پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

Watch Live Public News