پاکستانی بیٹیوں نے پلیٹ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

 پاکستانی بیٹیوں نے پلیٹ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی
کیپشن: پاکستانی بیٹیوں نے پلیٹ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا ہے۔

پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 11 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ دیا گیا تھا۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

Watch Live Public News